واشنگٹن (نمائندہ خصوصی+صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے بعد پاکستان کیلئے ایران سے بڑے پیمانے پر تجارت کے مواقع پیدا ہونگے۔ صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا بھارت بہتر تعلقات کی گیند اب اسکی کورٹ میں ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے پینٹاگون کا دورہ کیا اور امریکی نائب وزیر دفاع سے ملاقات کی۔