بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان میں اب کرکٹ بہت کم باقی ہے، اس لیے باعزت طریقے سے ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر پاک بھارت ٹیسٹ سیریز ہوئی تو ممکن ہے کہ وہ ان کی آخری سیریز ہو ۔ وہ اپنے کیریئر کے اختتام پر کچھ اہم میچز بھی کھیلنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے مصباح الحق ون ڈے اور ٹی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں اور اب وہ صرف ٹیسٹ فارمیٹ میں ہی کھیل رہے ہیں اور قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری بھی مصباح الحق کے پاس ہی ہے ۔