لندن(آئی این پی)برطانوی شہزادہ ولیمز اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ریو اولمپکس میں شرکت سے صاف انکار کر دیا، شہزادہ ہیری بھی شرکت میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیمز ، شہزادی کیٹ مڈلٹن نے انھون زکا وائرس کی وجہ سے ریو اولمپکس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے اس کے باعث کچھ معروف ایتھلیٹ بھی اولمپکس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں ، میگا ایونٹ پانچ اگست سے شروع ہو رہا ہے۔فٹ بالر اور دیگر ایتھلیٹس کی طرف سے سوشل میڈیا پر ذکا وائرس سے بچائو اور اولمپکس میں شرکت سے احتیاط کے پیغامات بھی عام ہیں ، اس لیے لوگوں کی ریو اولمپکس میں توجہ کم ہو رہی ہے۔