اسلام آباد( آن لائن ) وزارت پیٹرولیم نے ملک بھر میں استعمال ہونے والے غیر معیاری پیٹرول کی درآمد اور فروخت پر پابندی لگانے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطانق وزارت پیٹرولیم نے ملک بھر میں موجودہ پیٹرول 87 رون کی تیاری،فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ یکم اکتوبر سے ملک بھر میں صرف عالمی معیار کا پیٹرول 92 رون فروخت ہوگا اور اس حوالے سے وزارت پیٹرولیم نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کردی ہے.حکام کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم نے ریفائنریوں اور پی ایس او سمیت تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے،تاہم پیٹرول کا معیار بہتر ہونے سے قیمت بھی 2 روپے 60 پیسے فی لیٹر بڑھ جائے گی۔وزرات پیٹرولیم کے حکام کے مطابق ملکی ریفائنریاں 97 رون پیٹرول درآمد کرکے 87 رون میں مکس کرکے پیٹرول کا معیار 92 رون پر لائیں گی.وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے مطابق پاکستان میں دنیا کا کم ترین معیار کا پیٹرول درآمد اور تیار ہورہا ہے،لیکن یکم اکتوبر سے صرف عالمی معیار کا پیٹرول 92 رون فروخت ہوگا۔
غیرمعیاری پٹرول کی درآمداور فروخت پر پابندی
Jul 26, 2016