سٹاک مارکیٹ غیر یقینی سیاسی صورتحال کے نرغے میں انڈیکس 134 پوائنسٹ گر گیا

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزمندے کی لپیٹ میں آگئی اور 100 انڈیکس 39100 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا ۔ بازار حصص کی سرگرمیاں ماند پڑنے سے سرمایہ کاروںکے18ارب سے زائدروپے ڈوب گئے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ پیر کو کاروبار کے آغاز سے ہی شدید اتار چڑھاﺅ کی زد میں دیکھی گئی ،منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباﺅ کے سبب تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ نے صرف20 پوائنٹس ریکور کئے اور انڈیکس39ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا مگر کاروبار منفی زون میں ہی بند ہوا۔ ماہرین کے مطابق رول اوور ویک کی وجہ سے مارکیٹ اتار چڑھاﺅ کا شکار ہوتی دکھائی دے رہی ہے جبکہ سیاسی غیر یقینی کیفیت بھی مارکیٹ کی تنزلی کا سبب بن رہی ہے۔ پیر کو کاروبارکے اختتام پر100 انڈیکس میں 134.46 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے 100 انڈیکس39151.78 پوائنٹس سے گھٹ کر 39017.32 پوائنٹس پر آ گیا۔ پیرکے روز مارکیٹ کے سرمائے میں18 ارب 24 کروڑ 3 لاکھ 22 ہزار 811 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کا مجموعی حجم78 کھرب 25 ارب 36 کروڑ 59 لاکھ 89 ہزار610 روپے سے کم ہو کر 78 کھرب7 ارب 12 کروڑ 56 لاکھ 66 ہزار 799 روپے رہ گیا۔ پیر کو مارکیٹ میں 16کروڑ 59 لاکھ 57 ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 9 ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گزشتہ جمعہ 21کروڑ 95 لاکھ 36 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 11 ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیرکے روز مجموعی طور پر 334 کمپنیوںکاکاروبار ہوا جس میں سے144کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،172 میںکمی اور 18کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن