لاہور ( پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مولاناحافظ فضل الرحیم ، مولانا قاری ارشد عبید،حافظ اسعدعبید، مولاناحافظ اجود عبید،مولانا محمد اکرم کاشمیری،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ،حافظ خالد حسن،مولانا زبیر حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے مفتی محمد حسن کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقی ، پرہیز گار اور نیک صالح خاتون تھیں، انہوں نے مرحومہ کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔