لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور دیگر معتدل حالات کے باوجود غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پنجاب حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے عام آدمی کی پہنچ سے سبزیاں اور دالیں بھی دور ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا صحت، تعلیم، زراعت، قبرستان کے فنڈز کو اورنج لائن منصوبے پر خرچ کر کے صوبے کا سارا نظام درہم برہم کر دیا ہے جو حکومت عوامی حامل کے فنڈز اپنے مفاد کے منصوبوں پر خرچ کرے وہ عوامی نہیں ہوسکتی۔