الیکشن کمیشن میں درخواست جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی. درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے بیان کے ذریعے فوج کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی دعوت دی تھی جوآئین کے آرٹیکل چھ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف ملک میں سیاسی افراتفری میں مصروف ہے لہذا عدالت تحریک انصاف کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان متنازعہ بیان کے بعد آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کےمعیارپرپورا نہیں اترتے لہذا عدالت انہیں بھی نااہل قرار دے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن کی منسوخی اورعمران خان کی نااہلی کے لئےالیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی
Jul 26, 2016 | 19:14