دہشت گردی کو شکست دینےکےلئے پوری دنیا اورمسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا: آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Jul 26, 2016 | 20:04

ویب ڈیسک

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصرکی اسپیشل فورسزکی ٹریننگ کا جائزہ لینے کے بعد ان کی استعداد،مہارت اور کارکردگی کو سراہا۔آرمی چیف نے مصری صدر عبد الفتح السیسی سے ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال کے علاوہ ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز پر بات کی گئی .مصری صدرنے خطے میں استحکام  کےلئے پاک فوج کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیاں لائق تحسين ہيں .آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارے اور شکست کے لیے پوری دنیا اورمسلم امہ کومتحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا. جنرل راحیل شریف نے مصری صدر کے علاوہ شیخ الازہر سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔۔

مزیدخبریں