بھارتی فوجیوں نے مزید چارنوجوانوں کو شہید کردیا, وادی میں اٹھارویں روز بھی کرفیو نافذ , ہ حریت رہنما گھروں میں نظر بند

 قابض بھارتی فوج نے ضلع کپوڑا میں چار نوجونواں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کو علاقے میں گھر گھر تلاشی کے دوران گرفتار کیا تھا۔
ظالم بھارتی فوج کی جانب سے اٹھارویں روز بھی کشمیر میں اسلام آباد، شوپیاں، کلگام اور پلوانا میں کرفیو نافذ ہے۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں کو گھروں تک محدود کر رکھا ہے۔ کرفیو کے باعث دکانیں اور کاروبار بند ہیں۔ وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس سے کشمیریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے حریت رہنماؤں کو بھی گھروں میں نظر بند کررکھا ہے.

ای پیپر دی نیشن