سوشل میڈیا بندوق‘ تلوار سے زیادہ موثر ہے: سراج الحق

اسلام آباد (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں سٹیٹس کو کو تبدیل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے، سوشل میڈیا ظلم کے مو جودہ نظام کو تبدیل کرنے میں اہم کرادار ادا سکتا ہے، موجودہ دور میں سوشل میڈیا ایک بہت بڑا ہتھیار ہے یہ ہتھیار بندوق اور تلوار سے بھی زیادہ موثر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے شعبہ سوشل میڈیاکے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ملک بھر سے شعبہ سوشل میڈیا کے ٹیم ہیڈز نے شرکت کی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے دلوں اور سوچ کو بدلا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستانی معاشرے کی بُرائیوں کو درست کرنا چاہتی ہے اور اس کیلئے کامل یکسوئی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ سراج الحق نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم اپنے شعبے میں بھر پور انداز میں کام کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام طبقہ ہائے زندگی کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر العظیم نے کہا کہ سوشل میڈیا عوامی رابطوں کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔
سراج الحق

ای پیپر دی نیشن