سعودی اتحاد نے قطر اوریمن کی 18 تنظٰیموں ، شخصیات کو دہشتگرد قرار دیکر بلیک لسٹ کردیا

جدہ(آن لائن+اے ایف پی)سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے یمن، قطر اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے18 فلاحی اداروں اورمشتبہ کارکنوں کو اسلامی شدت پسندوں کے ساتھ تعلقات پر ’دہشت گرد‘ قرار دے کر بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں 9 فلاحی اداروں اور 9 دیگر افراد کو قطری انتظامیہ کے ساتھ بلاواسطہ یا بالواسطہ‘ تعلق رکھنے کے الزام کے ساتھ ’دہشت گرد‘ قرار دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تین یمنی اورلیبیا کی چھ تنظیموں پر القاعدہ اور شامی گروہ کے ساتھ تعلقات کا الزام ہے۔قطر اور یمن کے تین، تین، لیبیا کے دو اور کویت کا ایک شہری شام کی جبہت النصرہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے مدد کرنے کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم چلانے میں ملوث ہیں۔اے ایف پی کے مطابق اتحادی ممالک کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں توقع ہے قطری حکام ان دہشتگرد تنظیموں اور عناصر کیخلاف کارروائی کرینگے۔
قطری تنظیمیں

ای پیپر دی نیشن