حج کوٹہ کیس: کوئی قانون سے بالا نہیں: ہائیکورٹ سیکرٹری ایس ای سی پی کی غیرحاضری پر عدالت برہم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو مختص کوٹہ نہ دینے کے خلاف درخواست میں سیکرٹری ایس ای سی پی کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے سیکرٹری ایس ای سی پی کو 18 اگست کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ جسٹس مسعود عابد نقوی نے سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ سیکرٹری ایس ای سی پی بعض وجوہات کی بناء پر پیش نہیں ہوسکے لہذا جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ محکمے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں جس پر عدالت نے سیکرٹری ایس ای سی پی کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، آئندہ سماعت پر سیکرٹری ایس ای سی پی جواب سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق حج کوٹہ جاری نہیں کر رہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...