حکومت فاٹا اصلاحات پر سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات سے بھاگنا چاہتی ہے: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا اصلاحات کے متعلق سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات سے بھاگنا چاہتی ہے مگر فاٹا سمیت ملک بھر کے عوام حکومت کو یہ موقع نہیں دیں گے۔ ایف سی آر کا ظالمانہ نظام ناقابل برداشت ہے اور فاٹا کے عوام اسے اپنے بنیادی انسانی حقوق پر حملہ سمجھتے ہیں۔ ایف سی آر کی وجہ سے فاٹا پورے ملک سے کٹا ہوا ہے۔ فاٹا میں بنیادی سٹرکچر تباہ ہورہا ہے۔ بیس ہزار مربع میل کے علاقے میں کوئی میڈیکل کالج، بڑا ہسپتال اور یونیورسٹی نہیں اور پرائمری سکولوں کی تباہ شد ہ عمارتوں کو بھی دوبارہ نہیں بنایا جارہا۔ منصورہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاٹا سٹوڈنٹس فورم طالب علموں کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایف سی آر کے کالے قانون نے فاٹا کے ڈیڑھ کروڑ عوام کو بنیادی حقوق اور تعلیم اور ترقی سے محروم رکھا ہے۔ ایف سی آر کی وجہ سے قبائل کے گھر عزت اور جان و مال محفوظ نہیں اور ایک فرد کے جرم کی سزا پورے خاندان اور علاقے کو دی جاتی ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ فاٹا سے فی الفور ایف سی آر کا خاتمہ کیا جائے اور 2018ء سے انتخابات کے قبل فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جائے تاکہ ان انتخابات میں فاٹاسے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کا انتخاب ہوسکے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...