چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس‘ شریعت کورٹ کے 2 نئے جج لگانے کی سفارش

Jul 26, 2017

اسلام آباد (محمد صلاح الدین خان/نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کے منعقدہ اجلاس میںفیڈرل شریعت کورٹ میں 2 نئے ججز تعینات کرنے، بلوچستان ہائی کورٹ میں 4ایڈیشنل ججز جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی، بار کونسل کے نمائندے نے شرکت کی۔ اجلاس میں غور کرنے کے بعد فیڈرل شریعت کورٹ میں دو نئے ججز ڈاکٹر فدا محمد خان (عالم) اور محمود مقبول باجوہ کو تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کے ناموں میں سے، سید انور آفتاب ، ظہرالدین کاکڑ، عبداللہ بلوچ، نذیر احمدلانگو کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز اشتیاق ابراحیم ، محمد ابراحیم کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ، اجلاس میں مذکورہ ناموں کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ جبکہ صدر پاکستان سے

مزیدخبریں