اسد حیا الدین ایڈیشنل سیکرٹری انچارج اسٹیبلشمنٹ ، رضوان احمد ایڈیشنل سیکرٹری تجارت، طاہر حسین ایڈیشنل سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے سینئر بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میاں اسد حیا الدین کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری تعینات کردیا جبکہ گریڈ 21 کے 5 ایڈیشنل سیکرٹریوں کے تبادلے کر دیئے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رضوان احمد کو ایڈیشنل سیکرٹری تجارت، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر حسین کو موسمیاتی تبدیلی، ایڈیشنل سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی افضل لطیف کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات محمد علی شہزادہ کو ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشن، نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر محمد ہاشم پوپلزئی کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن لگایا گیا ہے۔ مذکورہ تقرر وتبادلوں کی منظوری وزیراعظم نواز شریف نے دی، جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...