لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جانب سے عیادت کے موقع پر اتفاق ہسپتال میں زیرعلاج زخمی افراد نے کہا کہ پاکستان ہمارا عظم وطن ہے اور اس پاک دھرتی میں امن کیلئے ہماری جانیں حاضر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے زخمی افراد کے عزم‘ جذبے اور حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ کے باوجود آپکے حوصلوں میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپکا جذبہ اور حوصلہ پہلے سے کہیں زیادہ بلند ہے۔
شہبازشریف زیرعلاج زخمی افراد کا جذبہ دیکھ کر متاثر ہوئے
Jul 26, 2017