جمہوریت کا تسلسل جاری ،اسمبلی کو مدت پوری کرنی چاہےے‘ شیرپاﺅ

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمدخان شیر پاﺅنے پانامہ کیس کا فیصلہ جلد از جلد سامنے آنا چاہےے ‘حکومت اور سیاسی جماعتیں اس فیصلے کو من وعن تسلیم کریں تاکہ ملک موجودہ سیاسی کشیدہ صورتحال سے نکل سکے انہوں نے ےہ بات گزشتہ روز پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سجادصدر ، حیدر علی اور ان کے ساتھیوں نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کی آفتاب شےر پاﺅ نے ان کی شمولےت کا خےر مقدم کےا انہوں نے کہا کہ پانامہ پےپرزلیکس پر ہمارا موقف واضح ہے جس کا اظہار ہم پہلے کرچکے ہیں ہماری خواہش ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس پر دورائے نہیں ہونی چاہیں ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ ملک میں ایسی صورتحال پیدا ہو جس سے افراتفری ہو افراتفری ملک کیلئے بہتر نہیں ہوگی جمہوریت کو ڈی ریل نہ کیا جائے جمہوریت کا تسلسل جاری رہے قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے ہم اس حق میں ہیں کہ پارلیمنٹ کو تقویت ملے آئین وقانون کی بالادستی ہو ہمیں یقین واثق ہے کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا موجودہ صورتحال سے فاٹا اصلاحات اور خیبرپختونخوامیں فاٹا کا انضمام غیر موثر اور دیگر ملکی ترقیاتی منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ انہوںنے گزشتہ روز لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس سے قبل کوئٹہ اور پشاورمیں بھی واقعہ ہوئے جن میں پولیس اور ایف سی کے جوان شہید ہوئے ایسا لگتا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں آہستہ آہستہ تیزی آرہی ہے جب ملک میں جمود اورکشیدگی ہوتو لازمی طور پر اس کا فائدہ ایسے عناصر کو پہنچتا ہے ۔۔انہوںنے کہا کہ اس ایشو کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے بعض معاملات پس منظر پر چلے گئے ہیں ۔ جن میں فاٹااصلاحات اور فاٹاکا انضمام شامل ہے ۔ ہمیں توقع تھی کہ ایشوز حل ہوں گے فاٹا کے پی کے میں ضم ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن