مےراٹارگٹ 1070 نمبرز کا تھا اللہ تعالیٰ نے محنت کا پھل توقعات سے زیادہ دیا، امبر لیاقت چودھری

اسلام آباد (عزیز علوی, محمد ریاض اختر) میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات نے قومی سیاست پر پانامہ لیکس کے اثرات سے بےزاری کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان اتنی اہمیت صحت و تعلیم اور انسانی ترقی کے شعبوں کو دیتے تو آج پاکستان یوں اطراف سے مسائل میں گھرا نہ ہوتا تاہم آرٹس گروپ کی پوزیشن ہولڈرز جویریہ بتول سیاسی میدان میں آنے اور اصلاحات کا پرچم بلند کرنے کی خواہشمند ہیں۔ ان کا تعلق راولپنڈی سے ہے انہوں نے 995 نمبروں کے ساتھ اپنے گروپ میں تیسری پوزیشن لی۔ وہ کہتی ہیں کہ خواتین پارلیمنٹےرےنز زیادہ توجہ اور زیادہ محنت سے وویمن ایشو پر کام کریں 1082 نمبروں کے ساتھ مجموعی طورپر پہلی پوزیشن پر آنے والی ریڈینٹ سکول کی طالبہ امبر لیاقت چودھری نے بتایا کہ ان کا ٹارگٹ 1070 نمبر کا تھا اللہ تعالیٰ نے ان کی محنت کا پھل توقعات سے زیادہ دیا۔ وہ مسرور تھیں کہ ان کی درسگاہ کی اس بار بھی چار پوزیشن آئیں اس کامیابی کا کریڈٹ پرنسپل چودھری مختار احمد وڑائچ ، اساتذہ اور والدین کی دعا¶ں کے سر ہے۔ امبر میڈیکل شعبہ سے وابستہ ہونے کا خواب رکھتی ہیں۔ 968 نمبروں کے ساتھ آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن پانے والے حسن عبد اللہ کا تعلق جامعہ مدرسة بیت السلام سے ہے انہوں نے پرائمری اور مڈل کے بعد میٹرک کی تیاری چھ ماہ میں کی اور پوزیشن اسٹینڈ تک پہنچے۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ عالم دین بنیں ان کے آئیڈیل استاد مولانا عبد الصبور ہیں ان کی خواہش ہے کہ سیاستدان قومی خدمت کو پہلی ترجیح دیں۔ 1075 نمبروں کے ساتھ سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سید ایان ثاقب نے بتایا کہ وہ ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے ان کا کہنا تھا کہ انکی درسگاہ کا تدریسی ماحول اچھے نمبروں کی ضمانت ہے اس حوالہ سے ریڈینٹ سکول اور محترم پرنسپل کی شہرت پورے شہر میں ہے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ مارکنگ سخت تھی تاہم ہماری محنت رنگ لے آئی۔ آمنہ ابراہیم 1005 نمبروں کے ساتھ آرٹس گروپ میں اول رہیں۔ ان کا تعلق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خیابان سرسید سے ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ سارا دن پڑھائی کرتی ہیں تب جا کر اللہ کریم نے انہیں عزت دی وہ رٹا سسٹم کے خلاف ہیں انہوں نے نظام امتحانات میں اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا۔ ام سلمیٰ نے سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ان کے نمبرز 1077 تھے وہ بھی ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...