اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Jul 26, 2017

اسلام آباد (اے پی پی) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخوا، سرگودھا، لاہور، ڈی جی خان، سبی، نصیر آباد، میرپورخاص،سکھر ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، مردان، ہزارہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، میرپور خاص، حیدر آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کامرہ 67، چکوال 19، اسلام آباد ، راولپنڈی، منگلا 01، خیبر پختونخوا: رسالپور 45، بالاکوٹ 07، کاکول03، سیدو شریف 01،سندھ: چھور15، نگرپارکر10، کشمیر:مظفرآباد 06 جبکہ گلگت بلتستان میں استور کے مقام پر 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ منگل کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، تربت 44، دالبندین، سبی ، نوکنڈی43، موہنجودڑو، لاڑکانہ اور روہڑی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں