جدید تربیت کے ذریعے دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کیاجاسکتاہے : شیراز لطیف

Jul 26, 2017

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)ڈائریکٹرجنرل ریڈےو پاکستان شیراز لطیف نے کہا ہے کہ جدید تربیت کے ذریعے دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔یہ بات انہوں نے آج پاکستان براڈکاسٹنگ اکےڈمی میں تربیتی کورس ” آئی ٹی ٹریننگ فار آفس مینیجمنٹ“ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹرجنرل ریڈےو پاکستان نے کہا کہ اس نوعیت کے ریفریشر کورسز ملازمین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوںکو نکھارنے اور نشریات کے معیار کو بہتر بنانے میںنہایت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اکیڈمی سے حاصل ہونے والے وسائل کو تربیتی وریفریشر کورسزاور اکیڈمی کی تزئین و آرائش کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔تقریب میںڈائریکٹرایڈمنسٹریشن محمود الحسن ،ڈائریکٹرنیوز اینڈ کرنٹ افیئرزجاویدجدون اور کنٹرولر ہوم فیاض بلوچ نے بھی شرکت کی ۔

مزیدخبریں