لاہور بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پردلی افسوس ہے، جے سالک

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، انہوں نے لاہوربم دھماکے میں قیمتی جانوں کے زیاں پردلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاوش ہے اور وہ ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم خدا کے فضل سے بہت جلد دہشتگردی پر مکمل قابو پا لیں گے اور دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خدا ہمارے ملک کو دہشتگردی سمیت تمام مصیبتوں سے محفوظ رکھے۔اس موقع پر انہوں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لئے صبر کی جبکہ زخمیوں کے لئے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن