سری لنکن ٹیم کوبالاآخر تین سال بعد بیٹنگ کوچ مل گیا

Jul 26, 2017

کولمبو(آئی این پی)سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بالاآخرتین سال بعد بیٹنگ کوچ مل گیا ہے۔آئی لینڈزکے کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز ہشان تلکارتنے کو اپنی ٹیم کا عارضی بیٹنگ کوچ مقرر کردیاہے۔ وہ بھارت کے خلاف حالیہ ہوم سیریز تک سری لنکن ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔واضح رہے کہ 2014 سے سری لنکاکاکوئی بیٹنگ کوچ نہیں تھاآخری بار مارون اتاپتو یہ ذمہ داری نبھارہے تھے۔
لیکن ان کی بطورہیڈکوچ تقرری کے سبب بیٹنگ کوچ کا عہدہ خالی ہوگیاتھا جو مسلسل خالی ہی رہا۔سری لنکا کرکٹ منیجر اسانکاگروسنہا کاکہناہے کہ ہشان تلکارتنے زمبابوے کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچ سے ہمارے ساتھ ہی ہے۔اس موقع پر وہ اب ہمارے ہر ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ کوچ کا ہی کردار اداکرے گا۔بھارت کے خلاف سیریز کے بعد ہیڈکوچ نک پوتھس کے ساتھ بیٹھ کر جائزہ لیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔ہشان تلکارتنے ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ہمارے نوجوان کھلاڑی ان سے سیکھنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔

مزیدخبریں