جاپان جونیئر اوپن،پاکستان کے خوشحال رےاض نے سیکنڈ سیڈ کو ہرا کر اپ سیٹ کردیا

Jul 26, 2017

جاپان (سپورٹس ڈےسک) پشاور کا نوعمرکھلاڑی خوشحال ریاض خان ہانگ کانگ کے زی ٹاﺅ یوکو ہراکرجاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا دوسرے راﺅنڈ میں ٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ کو ہرا کر خوشحال نے اپ سیٹ کردیا جبکہ انڈر 17کیٹگری میں عزیر شوکت نے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا سکواش کے بین الاقوامی مقابلے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپیئن شپ منگل کے روز یوکوہاما میں شروع ہوئے پہلے روز دو میچ کھیلے گئے ٹورنامنٹ کی انڈر 15کیٹگری میں خوشحال ریاض کا پہلا میچ جاپان نمبر1سوٹا میکاوا کے خلاف تھا یہ مقابلہ خوشحال نے 3-0سے جیت کر دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا میچ کا سکور 11-1،11-2 اور 11-3رہا دوسرے راﺅنڈ کا میچ ٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے زی ٹاﺅیو کے خلاف تھا تاہم خوشحال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تجربہ کار کھلاڑی کو بھی 3-0 سے ہرادیا ۔ انڈر 17کیٹگری میںپاکستان کے عزیر شوکت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا پہلے راﺅنڈ میںعزیر نے جاپان کے تکاکی یاموچی اگلے راﺅنڈمیں جاپان کے ٹاپ سیڈکیٹو مٹسوئی آﺅٹ کلاس کر کے یہ میچ بھی 3-0جیت لیا ، دونوں نوعمر پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کی دونوں اہم کیٹگریز کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔جو آج کھےلے جاہےں گے۔

مزیدخبریں