رسم قل

لاہور (پ ر) باﺅ سلیم مصری شاہ والے اور حاجی نعیم سلیمان کے چھوٹے بھائی ندیم لنڈے والے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ داتا علی ہجویری کے مزار پر پڑھائی گئی جس میں چودھری شہباز‘ ریاض علی شاہ‘ ظہیر بٹ‘ ارشد پہلوان‘ لالہ یونس خان سمیت دیگر پولیس افسران‘ ن لیگی رہنماﺅں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔ مرحوم ندیم سلیمان کی رسم قل آج بدھ بعد نمازعصر ان کی رہائش گاہ اللہ بخش روڈ نزد نیلا سکول مصری شاہ میں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن