محکمہ مواصلات و تعمیرات کے 14افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ مواصلات و تعمیرات پنجاب میں گریڈ 18 اور 19 کے چودہ افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفیکشن جاری۔ گریڈ 18 کے میاں محمد یونس کو پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ ساوتھ زون لاہور، گریڈ 19 کے شاہد نجم یاسین کو سپرٹینڈنٹ انجینئر ہائی ویز سرکل بہاولپور، گریڈ 19 کے ہی شفقت حسین کو پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ نارتھ زون لاہور، گریڈ 18 کے سہیل اکرام کو بہالپور سے ہائی ویز سرکل ڈی جی خان، گریڈ 19 کے شہزاد حسین کو سرکل نمبر 2 سے بلڈنگ سرکل نمبر ون راولپنڈی کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 18 کے ایگزیکٹو انجینئر روڈ کنسٹرکشن لاہور راو خورشید عالم کو بلڈنگ سرکل نمبر 2 راولپنڈی، گریڈ 18 کے ایگزیکٹو انجینئر روڈ کنسٹرکشن راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی خان کو ہائی ویز سرکل نمبر 2 گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 18 کے بابر حسین کو بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سنٹرل زون لاہور، گریڈ 18 کے محمد سلیم کو بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نارتھ زون لاہور، گریڈ 18 کے حافظ جاوید اقبال کو بلڈنگ سرکل ڈی جی خان، گریڈ 18 ممتاز احمد کلاسرا کو ڈائریکٹر ٹیکنیکل II پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ لاہور، گریڈ 18 کے شوکت علی کو ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ سنٹرل زون لاہور جبکہ گریڈ 18 کے محمد اکمل بلوچ کو پنجاب ریسرچ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن