اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ایس ای سی پی کے معطل چیئرمین ظفر حجازی کی اہلیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے خاوند کی زندگی کو شدید خطرات الحق ہیں ظفر حجازی نے زندگی دیانتداری اور ایمانداری سے گزاری ہے۔ گزشتہ کئی سال سے دل گردے کے امراض میں مبتلا ہیں۔ ایف آئی اے ان کے خراب صحت کے باوجود زبردستی ہسپتال سے سیل میں منتقل کیا ہے۔ ظفر حجازی کو کسی قسم کے نقصان کی صورت میں متعلقہ افراد اور محکمہ پر عائد ہوگی۔