کوہ پیمائی کی طرح پاکستانی سیاست بھی بڑا مشکل کام ہے: ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ کوہ پیمائی کی طرح پاکستانی سیاست بھی بڑا مشکل کام ہے، کرنل عبد الجبار بھٹی نے ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرکے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ان کیلئے ستارہ امتیاز اور نقد انعام کیلئے وزیر اعظم کو سمری بھجوا رہے ہیں۔، وہ چوتھے پاکستانی ہیں جنہوں نے اس چوٹی کو سر کیا ہے جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس وقت کھیلوں میں پاکستان کا ستارہ عروج پر ہے پاکستانی افواج نے اپنے خون سے یہ معرکہ سر کیا ہے اسی وجہ سے پاکستان کے تمام علاقوں میں کھیلیں موجود ہیں۔دنیا کی آٹھ ہزار میٹر سے بلند 14میں سے پانچ بلند ترین چوٹیاں پاکستا ن میں ہیں۔، عبدالجبار بھٹی کیلئے ستارہ امتیاز اور نقد انعام کیلئے وزیر اعظم کو سمری بھجوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی کی طرح پاکستانی سیاست بھی بڑا مشکل کام ہے، الپائن کلب آف پاکستان بہترین کام کر رہی ہے اس کو درکار فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائینگے، فٹبال کے مقدمات عدالت میں ہیں ان کا بھی جلد فیصلہ ہونا چاہئے جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں سپورٹس یونیورسٹی کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائیگا، اس حوالے سے ایچ ای سی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ کرنل ڈاکٹرعبدالجبار بھٹی نے کہا کہ ماﺅنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے کیلئے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیمپ ٹو 6500 میٹر، کیمپ تھری 7000جبکہ کیمپ فور 8000 میٹر بلندی پر تھا، میرے پورٹر کی طرف سے آکسیجن کے دو فالتو سلنڈر نہ لے جانے پر چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی پر میرا آکسیجن سلنڈر ختم ہو گیا تاہم مجھے بڑی مشکل سے گھسیٹ کر واپس کیمپ فور تک پہنچایا گیا جہاں سے مجھے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا۔ اپنی سخت ٹریننگ کے باعث میرا دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکرنے کا خواب سچا ہوا۔ اس موقع پر الپائن کلب آف پاکستان کے صدر کرنل(ر) منظور حسین نے کہا کہ ہم نے 1983ءمیں تین افراد کو کو پیمائی کی تربیت کیلئے فرانس بھجوایا گیا جس میں کرنل شیر خان اور کرنل جبار بھٹی اور مسٹر مقصود شامل تھے۔ 1984میں گیشا برم ٹو چوٹی سر کرنے پر پرائڈ آف پرفارمنس اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماﺅنٹ ایورسٹ اور کے ٹو جیسے بڑے پہاڑوں کو سر کرنے کی مہم پر ایک کوہ پیما کا خرچہ 65 سے70ہزار ڈالر آتا ہے، ماﺅنٹ ایورسٹ کو اب تک چار پاکستانی نذیر صابر، حسن سد پارہ، ثمینہ بیگ اور کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی سر کر چکے ہیں ان چار مہمات میں سے یک مہم کا خرچہ حکومت نے برداشت کیا تھا جبکہ باقی کی مہم کا خرچہ ان کوہ پیماﺅں نے اپنی کاوشوں سے خود برداشت کیا۔کرنل بھٹی نے 62سال کی عمر میں یہ چوٹی سر کی۔ پاکستان میں راک وال تیار ہو چکی ہے جس کا جلد وفاقی وزیر افتتاح کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...