لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) سابق کپتان اور عظیم بلے باز یونس خان نے کھیلوں میں لڑکیوں کی شمولیت کو سراہتے ہوئے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے اپنی بیٹیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ شکست کے بعد باوجود ویمن ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ہمیں انھیں سپورٹ کرنا چاہیے، والدین کو بھی چاہیے کہ وہ کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے اپنی بیٹیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔میری بیٹی کرکٹ کی شوقین ہے اور ہوسکتا ہے مستقبل میں وہ بھی ویمن کرکٹر ہو۔ اپنے بیٹے کو کرکٹر نہیں بلکہ جہانگیر خان جیسا سکواش کا کھلاڑی بنانا چاہتے ہیں۔عظیم بلے باز نے مستقبل میں قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انضمام الحق اور محمد یوسف کے جانے کے بعد میں نے اور مصباح نے ذمے داری سنبھالی اور اب بھی ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو ذمے داری سنبھال سکتے ہیں۔