ریاض( نما ئندہ خصوصی +آن لائن) سعودی عر ب کی وزارت محنت وسماجی فروغ نے مملکت بھر میں اشیائے صرف کی دکانوں میں غیرملکیوں کے کام پر پابندی عا ئد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ المدینہ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزارت کے اعلیٰ عہدیدار ان دنوں ایک قرارداد کا مسودہ تیار کر رہے ہیں جس میں تحریر ہوگا کہ بقالوں، کھانے پینے کی چیزوں اور اشیائے صرف فروخت کرنے والی دکانوں پر کام سعودیوں کے لئے مختص کیا جارہا ہے۔ اس کے بموجب کوئی بھی غیر ملکی کسی بقالے یا خورد ونوش کا سامان فروخت کرنے والی کسی دکان پر کام کرنے کا مجاز نہیں رہے گا۔ ایک سال کے دوران اس فیصلے کی بدولت 20ہزار سعودیوں کو روزگارحاصل ہوگا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزارت محنت کے اعلی افسران ریڑھی پر سامان فروخت کرنے کو بھی سعودیوں تک محدود کرنے کا فیصلہ جاری کرنے والے ہیں۔