الیکشن کمشن نے 2018کے انتخابات میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی مہم مزید تیز کردی

Jul 26, 2017

لاہور (صباح نیوز)الیکشن کمشن نے 2018کے انتخابات میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی مہم مزید تیزی کردی۔آگاہی مہم میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹیاں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ان کمیٹیوں میں الیکشن کمشن ،سول سوسائٹی،خواجہ سرا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ان کمیٹیوں کی سربراہی ضلعی الیکشن کمشنر زکر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں ووٹر آگاہی سیمینار ، واک ، یونیورسٹیوں اور کالجز میں آگاہی لیکچرز ، دیہاتی علاقوں میں ووٹ کی اہمیت کے بارے پیغامات ، مساجد اور مذہبی علماء کے ذریعے آگاہی پیغامات اور لوکل ایف ایم ریڈیو پر ووٹر آگاہی پروگرامز شامل ہیں ۔یہ کمیٹیاں خاص طور پر ان علاقوں پر توجہ دے رہی ہیں جہاں پر خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں کی نسبت کم ہے۔

مزیدخبریں