وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں پہلا علاقائی گرڈ سٹیشن قائم کرنے کیلئے 5ارب کی پہلی قسط جاری کر دی:وزیر اعلیٰ

اسلام آباد( این این آئی)وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں پہلا علاقائی گرڈ سٹیشن قائم کرنے کے لئے 5ارب روپے کی پہلی قسط جاری کی ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں بتائی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف گلگت بلتستان کوپن بجلی کی راہداری بنانے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وفاقی حکومت نے 180 میگاواٹ مجموعی صلاحیت کے توانائی کے دو منصوبوں کی منظوری دی ہے جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعمیر کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...