لاہور (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ مقامی شہری سید محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک درخواست دائر کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف چترال میں تقریر کے دوران توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیراعظم نوازشریف کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کا حکم دیا جائے۔