امریکی پروفیسر نے سرطان میں مبتلا سینیٹرجان مکین کو جنگی مجرم قرار دیا

Jul 26, 2017

کیلیفورنیا (آئی این پی)امریکی پروفیسر نے سرطان میں مبتلا جان مکین کو جنگی مجرم قرار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں سین ڈیاگو سٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر کو امریکی سینیٹر جان مکین سے متعلق تبصرے کے سبب سوشل میڈیا پر شدید رد عمل کا سامنا ہے۔ امریکی نیوز چینل "فوکس" کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تعلقات اور بین الاقوامی قانون کے ماہر پروفیسر جوناتھن گراپارٹ نے سرطان کے مرض میں مبتلا سینیٹر کو "جنگی مجرم" قرار دیا تھا۔جوناتھن نے گزشتہ جمعہ کو فیس بک پر کہا تھا کہ "میں جان مکین کے دماغی سرطان میں مبتلا ہونے کے بعد ان کے لیے نیک تمنائوں کے اظہار میں الجھن محسوس کر رہا ہوں اور میں سوچ رہا ہوں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے"۔

مزیدخبریں