کراچی/لاہور(اسپورٹس رپورٹر) قومی الیکشن 2018ء کے سلسلے میں کھلاڑیوںنے بھی بڑھ چڑھ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں فاسٹ بولر عمر گل نے پشاور جبکہ اولمپیئن اورقومی ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نوید عالم نے شیخوپورہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ دوسری جانب قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے اپنا ووٹ ایبٹ آباد میں کاسٹ کیا۔ اس طرح ساق ا نٹرنیشنل فٹبالرز اور سابق قومی ہیڈ کوچ سید ناصر اسماعیل نے عزیز آباد کراچی‘سابق ہیڈ کوچ اختر محی الدین نے کوئٹہ سابق فیفا ریفری احمد جان نے کراچی‘ سابق اولمپیئن ریفری جج علی اکبر شاہ قادری نے ہاکس بے کراچی‘ باکسنگ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مجید بروہی نے گولیمار کراچی‘ اولمپیئن سید سمیر احمد نے کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم لندن سے خصوصی طور پر لاہور پہنچے جہاں انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ سابق کپتان سلیم ملک، سابق کپتان سلمان بٹ، سابق پاکستان ٹیم منیجر اظہر زیدی، ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا، عامر نذیر، اشرف علی، عمران نذیر، آئی سی سی ایلیٹ پینل کے پاکستانی امپائر علیم ڈار، سابق انٹرنیشنل امپائر اسد روف، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز احمد سنیئر اسلام آباد میںاپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے قوم کے نام اپنے پیغامات میں ووٹ کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا حق رائے دہی کا لازمی استعمال کیا کریں جس سے ملک میں جمہوری عمل مضبوط ہوتا ہے۔
سرفراز احمد نے کراچی ‘ عمرگل نے پشاور‘ نویدعالم نے شیخوپورہ میں ووٹ کاسٹ کیا
Jul 26, 2018