لاہور (سپورٹس ڈیسک)پولیس نے سری لنکن کرکٹر دانشکاگونا تھیلاکا سے ریپ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ ناروے میں ایک خاتون سے زیادتی کی گئی تھی اورسری لنکن کرکٹر بھی اس وقت ہوٹل میں موجود تھے ۔ ستائیس سالہ کھلاڑی کو بورڈ نے معطل کردیا ہے ۔ پولیس نے کرکٹر سے اس کے دوست سے متعلق سوالات کئے ۔ کرکٹر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس وقت ہوٹل میں سوئے ہوئے تھے اور اس واقعہ سے متعلق لاعلم ہیں ۔ میرے دوست اور ناروے کی خاتون ہوٹل میں کیاکرتے رہے مجھے کچھ علم نہیں ہے ۔ خاتون کی پولیس کو شکایت کے بعد برطانوی نژاد سیلیاح کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ وہ تاحال پولیس کی تحویل میں ہیں ۔ پولیس نے کرکٹر کو مورود الزام نہیں ٹھہریا البتہ کیس آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ پولیس کے مطابق ناروے کی خاتون نے زیادتی کی پولیس کو شکایت کے بعد سری لنکا چھوڑ دیا ہے ۔ زیادتی کا واقعہ اسی ہوٹل میں پیش آیا جس میں سری لنکن اور جنوبی افریقن ٹیمیں ٹھہری ہو ئی تھیں ۔ کرکٹرکو جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کے سکواڈ سے بھی الگ کر دیا گیا ہے ۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ بھی پولیس کی تحقیقات کے بعد کرکٹر کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے گا۔