لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی مشکلات کے باعث دو کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کرنے کی حامی بھر لی ہے جس کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمز اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے درخواست کی تھی کہ میگا ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس و دیگر اخراجات کی مدد میں انہیں فوری طور پر دو کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ٹیم نے رواں سال ایشین گیمز کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے جس کے لیے فنڈز کا ہونا ضروری تھا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ ہاکی فیڈریشن کو2کروڑ روپے دینے کو تیار
Jul 26, 2018