رانچی(سپورٹس ڈیسک )بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی جھارکھنڈ ریاست میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شخص بن گئے۔دھونی نے 2017-18 کے مالی سال کے دوران12.17 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے، یہی نہیں بلکہ انھوں نے اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس کی مد میں 3 کروڑ روپے ایڈوانس بھی جمع کرا دیے۔