راولپنڈی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کیا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف کام کرنے والی دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں۔ ہم نے ان دشمن قوتوں کو ناکام بنانے کیلئے طویل سفر طے کیا ہے۔ ہم دشمن قوتوں کو ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے۔ ہم دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لئے متحد اور مضبوط کھڑے ہیں۔ گھروں سے باہر نکلیں اور بلاخوف ووٹ ڈالیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کا شکریہ، دنیا نے پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے عوام کی محبت دیکھ لی۔ عوام نے بدنیتی پر مبنی ہر قسم کا پراپیگنڈہ مسترد کردیا۔ پاک فوج عوام کی غیر متزلزل حمایت کی وجہ سے مضبوط ہے۔ ہماری زندگیاں پاکستان اور اس کے عوام کیلئے وقف ہیں۔ پاکستان کی ایک بار پھر جیت ہوئی۔
آرمی چیف