فارم 45 کی کوئی کمی نہیں، بعض جما عتوں کے اعتراضات بلا جواز ہیں ، سیکر ٹری الیکشن کمشن

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سیکرٹری الیکشن کمشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ فارم 45 کی کوئی کمی نہیں ہے راولپنڈی ¾ کراچی کے ڈی آر او ¾ ریجنل آفیسر اور صوبائی چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس فارم 45 موجود ہیں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ بعض جماعتوں کی جانب سے شکایات بلا جواز ہیں ۔ اگر کسی جماعت کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو ہمیں بتائیں ان کی شکایت کو دورکریں گے۔ پولنگ سٹیشن پر قانون کے مطابق صرف ایک پولنگ ایجنٹ کو اجازت دی جا سکتی ہے تین تین یا چار چار کو اجازت نہیں دے سکتے ہیں الیکشن کمشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ بعض علاقوں میں اطلاعات ہیں کہ جن پارٹیوں کے نتائج خراب آ رہے تھے تو وہ فارم ہی فارم 45 کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ نتائج میں تاخیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے طریقے سے نتائج کو جمع کرکے جاری کریں گے آج ابھی تک ہم بھی جاگ رہے ہیں کل بھی شاید جاگنا پڑے گا۔ آزاد امیدوار اپنی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے 3روزکے اندرکسی بھی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ آرٹی ایس کا نظام متاثر نہیں ہوگا۔آرٹی ایس کی وجہ سے نتائج میں شفافیت آئے گی۔غیر ملکی مبصرین مشاہدے کے لیے ہمیشہ خود درخواست کرتے ہیں۔ ایک چینل نے نتیجہ پہلے دکھانے پر پیمرا سے معافی بھی مانگی۔ پیمرا نے مقررہ وقت سے پہلے رزلٹ دینے پر ان چینلز کو نوٹسز جاری کئے۔ کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل ان حلقوں میں خواتین کے 10 فیصد ووٹ ڈالے جانے کی تصدیق کی جائے گی۔ انہوں نے کہا واضح رہے کہ انتخابی قانون 2017ءکے تحت جن پولنگ سٹیشنوں یا حلقوں میں خواتین کے ووٹ کی شرح 10 فیصد سے کم ہوئی وہاں پر نتائج کالعدم قرار دیئے جا سکیں گے۔

بابریعقوب

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...