راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر کے وزیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ حافظ احمد رضا قادری نے ایم سی بوائز ہائی سکول امر پورہ کے پولنگ سٹیشن پر ووٹ ڈالا اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے انتخابی کیمپوں کا دورہ کیا۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر لائرز ونگ راولپنڈی کے صدر سردار منظر بشیر ایڈووکیٹ ان کے ہمراہ تھے۔