مظفرآباد(آئی این پی) نوسر باز راجہ عتیق نے ویزوں کا جھانسہ دے کر بیسیوں غریب اور سادہ لو لوگوں لو ٹ لیا۔ نوسر باز رقم ہتھیا کردوبئی فرار۔ تفصیلات کے مطابق باغ کے راجہ عتیق نامی نوسر باز نے بیرون ملک بھیجوانے کیلئے اعلیٰ کمپنیوں کے ویزوں کا جھانسہ دے اختر کیانی‘امجد کیانی ‘ یعقوب ‘ عبدالمجیدسمیت کئی غریب لوگوں سے لاکھوں روپے لو ٹ لئے اور دبئی فرار ہو گیا۔ متاثرہ افراداختر کیانی‘امجد کیانی ‘ یعقوب ‘ عبدلمجیداور دیگر کا کہنا کہ انہوں نے زندگی کی تمام جمع پونجی سمیت اپنی جائیدادیں ‘گھر کا سامان اور خواتین کے زیورات فروخت کرکے اور قرض لے کرراجہ عتیق کو ویزوں کیلئے دئیے جس نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا اور ہمیں کنگال کرکے خود بیرون ملک فرار ہو گیا ہے۔