تہران+واشنگٹن(صباح نیوز) ایران نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات کو روکنے کی کوشش کی تو اس کا برابری کی سطح پر جواب دیا جائے گا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسم نے کہا کہ اگر امریکہ کی طرف سے پابندیوں کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کیے جاتے ہیں تو تہران بھی ان کا برابر اور بھرپور جواب دے گا۔اس سے ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے کہا تھا کہ وہ امریکا کے خلاف سخت زبان کے استعمال سے اجتناب کرے ورنہ اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ امریکہ ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے سے نکل چکا ہے اور اب ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے جا رہا ہے جن میں وہ ایرانی تیل کی برآمدات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ جنرل محمد بغیری نے کہا کہ اگر امریکی دھمکیاں جاری رہی تو ایران واشنگٹن کو سخت جواب دے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کے ساتھ حقیقی سمجھوتے کے دروازے کھلے ہیں،ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں ترک کرنے کی حقیقی یقین دہانی کروائے۔
امریکہ نے تیل کی برآمدات روکیں تو بھر پور جواب دیں گے :ایران
Jul 26, 2018