میلانیا ٹرمپ کا ریاست ٹینیسی میں ہسپتال کا دورہ، بیمار بچوں کی تیمارداری

Jul 26, 2018

واشنگٹن(اے این این )امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ریاست ٹینیسی میں چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور بیمار بچوں کی تیمارداری کی۔ہسپتال کے دورے پرمیلانیا ٹرمپ بچوں سے گھل مل گئیں، انہیں پیار کرتے ہوئے گلے لگایا اوران کے کھلونوں سے متعلق دلچسپ سوال کرتی رہیں۔ امریکی خاتون اول بچوں کو دکھانے کیلیے دلچسپ کھیل بھی کھیلتی رہیں۔ میلانیا ٹرمپ نے بی بیسٹ مہم شروع کررکھی ہے جس کامقصد بچوں کو معاشرے میں درپیش مسائل حل کرنا ہے۔

مزیدخبریں