رانچی(آئی این پی) بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی جھارکھنڈ ریاست میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شخص بن گئے۔ دھونی نے 2017-18کے مالی سال کے دوران12.17کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے، یہی نہیں بلکہ انہوں نے اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس کی مد میں 3 کروڑ روپے ایڈوانس بھی جمع کرا دیئے۔ اس سے قبل 2016-17کے سال میں دھونی نے 10کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی تھی، تب وہ اپنی سٹیٹ کے دوسرے ٹیکس ادا کرنے والوں سے آگے نہیں نکل پائے تھے۔