12.17کروڑ روپے کی ادائیگی، دھونی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بن گئے

Jul 26, 2018

رانچی(آئی این پی) بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی جھارکھنڈ ریاست میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شخص بن گئے۔ دھونی نے 2017-18کے مالی سال کے دوران12.17کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے، یہی نہیں بلکہ انہوں نے اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس کی مد میں 3 کروڑ روپے ایڈوانس بھی جمع کرا دیئے۔ اس سے قبل 2016-17کے سال میں دھونی نے 10کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی تھی، تب وہ اپنی سٹیٹ کے دوسرے ٹیکس ادا کرنے والوں سے آگے نہیں نکل پائے تھے۔

مزیدخبریں