صنعا (سنہو) یمن کے حوثی باغیوں نے گزشتہ روز بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے آئل ٹینکر پر حملہ کر دیا اور معمولی نقصان پہنچایا اعلی حوثی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی جہاز جنگی زون میں تھا اس لئے نشانہ بنایا گیا۔ سعودی عرب، امریکا، متحدہ عرب امارات اور مصر کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجیں مشقیں ایگل رسپانس 2018 بحر احمر میں جاری ہیں، پاکستان، اردن اور جنوبی کوریا چار ملکی فوجی مشقوں میں بطور مبصر شریک ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب، امریکا، متحدہ عرب امارات اور مصر کی مسلح افواج کی مشترکہ فوجیں مشقیں ایگل رسپانس 2018 بحر احمر میں جاری ہیں۔ یہ مشقیں چند روز تک جاری رہیں گی جن میں پاکستان، اردن اور جنوبی کوریا مبصر ممالک کے طورپرشریک ہیں۔ مصر کی مسلح افواج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے بتایا کہ جنگی مشقوں کا مقصد دوست اور برادر ملکوں کی عسکری مہارتوں کا تبادلہ اور عسکری تعاون کے امکانات میں اضافہ کرنا ہے۔ بحر الاحمر میں جاری فوجی مشقوں میں بارودی سرنگوں سے نمٹنے، راستوں کے تحفظ، بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے جدید آلات کا تعارف، ریمورٹ کنٹرول گاڑیوں اور مشتبہ بحری جہازوں کی تلاشی جیسے امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔