الیکشن 2018ء ضلع ملتان کے انتخابی سرگرمیوں کی جھلکیاں

(فرحان ملغانی‘ رفیق قریشی‘ رخشندہ نیئر‘ عارف کالرو سے)
٭… درجنوں پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کا آغاز تلات قرآن پاک سے ہوا۔
٭… اکثر پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔
٭… تربیت دینے کے باوجود سرکاری عملہ ناتجربہ کاری کا مظاہرہ کرتا رہا۔ پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کی لمبی لائنیں لگی رہیں۔
٭… سیاسی پارٹیوں کے کیمپوں میں بھی بجلی اور پینے کے پانی کا انتظام نہیں کیا گیا تھا۔ سخت گرمی و حبس میں ووٹرز ذلیل ہوتے رہے۔ خاص طور پر خواتین زیادہ ذلیل ہوتی رہیں۔
٭… بعض پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی کے ناقص انتظامات کئے گئے تھے۔ چیکنگ کے بغیر ہی ووٹرز آتے جاتے رہے۔
٭… پابندی کے باوجود ووٹرز بیلٹ پیپرز پر مہر لگانے کے بعد تصاویر بناتے رہے۔ ووٹرز موبائل فونز ساتھ لے جاتے رہے۔
٭… گورنمنٹ ہائی سکول شمس آباد میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم میں دوافراد زخمی ہو گئے۔
٭… ووٹرز کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ نوجوان ووٹرز نے خاص تیاری کے ساتھ انتخابی عمل میں حصہ لیا۔
٭… گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج میں دوسری منزل پر پولنگ سٹیشن قائم کر دیا گیا جس کی وجہ سے معذور اور بزرگ افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
٭…ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ملک نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا معائنہ کیا اور پولنگ سٹاف کو ووٹنگ عمل تیز بنانے کی ہدایت کی۔
٭… فوج اور پولیس کے جوان تمام پولنگ سٹیشنز پر تعینات تھے جبکہ پٹرولنگ کا عمل بھی جاری رہا۔
٭… قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواران تمام دن مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کر کے پولنگ عمل کا جائزہ لیتے رہے۔
٭… سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں سید عبدالقادر گیلانی اور سید علی موسیٰ گیلانی نے بکروں کا صدقہ کرکے پولنگ ڈے کا آغاز کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...