شاردہ (آئی این پی) دودھنیال تا شروگی پل دریائے نیلم میں مچھلی کا غیر قانونی شکار عروج پر، محکمہ کے اہلکاران غائب، حکا م نے چپ سادھ لی۔ انتظامیہ، سیاح، عوام ، گیسٹ ہائوسز، ہوٹل مالکان بارودی مواد سمیت دیگر ذرائع سے مچھلی کاشکار کرنے لگے۔ دودھنیال تا کیل دریائے نیلم پر جگہ جگہ ٹوپ ٹائر، پٹی جال ، نیٹ جال لگائے گئے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کئی کئی من مچھلی کاغیر قانونی شکار جاری، محکمہ وائلڈلائف کے حکام لمبی تان کر سوگئے، مچھلی کی نسل کشی پر سول سوسائٹی میں اظہار تشویش ، دریائے نیلم پر مچھلی کا غیرقانونی شکار پر پابندی عائد کرنے اور ملازمین کو حاضر کرنے کا عوامی مطالبہ۔ عوامی حلقوں نے ملازمین کی تعیناتی اور غیر قانونی شکار پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔