گوجرانوالہ+ نارنگ منڈی(نمائندہ خصوصی +نامہ نگار)120 سالہ معمر خاتون نیامت بی بی پوتے کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ سٹیشن پہنچ گئی۔ معمر خاتون کو وےل چےئر پر بٹھا کر پولنگ سٹےشن لاےا گےا، اس دوران مےڈےا سے گفتگو کرتے نےامت بی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گےا، آنکھوں کے سامنے ماں اور چھوٹے بھائی کو شہید ہوتے دیکھا تھا۔ امان اللہ نامی نوجوان پولنگ سٹےشن کے اندر موبائل فون لےکر چلا گےا۔ نوجوان نے ووٹ ڈالنے کی وےڈےو بنانے کی کوشش کی جسے آرمی جوان نے موقع پر پکڑ لےا اس حوالے سے پرےذائےڈنگ آفےسر کا کہنا تھا کہ نوجوان کو دس ہزار روپے جرمانہ اور تےن ماہ کی سزا دی گئی۔ پولےس نے پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کے کےمپ پولنگ سٹےشن کے سو میٹر کے اندر لگے ہونے پر اکھاڑ دئےے۔ الےکشن کمےشن نے نجی ہسپتالوں کو پو لنگ سٹےشن بنا دےا، ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کےلئے ہسپتال کے باہر لمبی قطارےں بنا کر کھڑے رہے۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گھڑیال خورد میں معمر خاتون 110سالہ ظہوراں بی بی نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔ معمر خاتون کو اس کا پوتا عمر مقبول اپنے کندھوں پر اٹھا کر لایا۔ معمر خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ووٹ کو ایک قومی فریضہ سمجھ کرڈال رہی ہے تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہو سکے جبکہ107سالہ رحمانی بی بی نے بھی اپنے پوتے زیشان میواتی کے ہمراہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا ‘وہ دعا کرتی رہی کہ یا اللہ عمران خان کو وزیر اعظم بنا کر میری آخری خواہش کو پورا فرما۔
معمر